Time 17 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سمندر میں گھرے پیاسے شہر کیٹی بندر کے مکینوں کو 50 سال بعد پینے کا صاف پانی ملنے لگا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تین اطراف سے سمندر میں گھرے پیاسے شہر کیٹی بندر کے مکینوں کو 50 سال بعد پینے کا صاف پانی ملنے لگا۔

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر کے مکین گزشتہ 50 سال سے پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم تھے تاہم علاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی علی حسن زرداری کی کاوشوں سے 20 کروڑ روپے کی لاگت سے میگا واٹر سپلائی اسکیم ،8 کروڑ کی لاگت سے جدید ڈرینیج سسٹم ، پیور بلاک کے ذریعے پختہ گلیاں اور نالیوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں جس پر علاقہ مکین خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

میگا واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے کیٹی بندر سمیت ایک درجن سے زائد دیہاتوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ،جدید سولر سسٹم اور ہیوی ڈیزل جنریٹر کے علاوہ دو ماہ کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کیلئے تین بڑے اسٹوریج ٹینک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کیٹی بندر کے مکین علاقے میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کو 50 سالہ خواب کی تعبیر قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :