19 فروری ، 2012
دبئی . . . . . چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد مسلسل 3 ون ڈے ہارنا پریشان اور حیران کن ہے، شکست کی وجوہات جاننے کے لئے ماہرین سے مشاورت کریں گے، کوچ واٹمور ہوں یا کوئی اور ٹیم میں پروفیشنل ازم آنا چاہئے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ان سے مسلسل 3ون ڈے ہارنا پریشان اور حیران کن ہے، ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات جاننے کیلئے ماہرین سے مشاورت کریں گے۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کوچ ڈیو واٹمور ہوں یا کوئی اور ٹیم میں پروفیشنل ازم آنا چاہئے،تینوں طرزکی کرکٹ کیلئے علیحدہ ٹیمیں ہونی چاہئیں، تاہم ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش بورڈز راضی ہوجائیں تو پھر آئی سی سی کا وفد پاکستان آئے گا، بنگلادیشی وفد کو وزارت داخلہ اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بنگلا دیش کیخلاف 2 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز زیر غور ہے۔