25 اکتوبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی ضمانت منظور ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ صالح محمد کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے دلائل دیے بعد ازاں عدالت نے صالح محمد کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے صالح محمد کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے باہر صالح محمد کے گارڈ سے گولی چلنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔