29 اکتوبر ، 2022
گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کےشکار کیلئےجی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3کروڑ 71لاکھ 86ہزار روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جب کہ 15 فیصد حصہ قومی خزانےمیں جمع ہوتا ہے۔
گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آؤٹ فٹرز نےحصہ لیا۔