01 نومبر ، 2021
پشاور : نیشنل پارک وائلڈ لائف میں 2 سال کے دوران 868 مارخور کم ہوگئے۔
چترال میں قومی جانور مارخوروں کی تعداد کم ہونے سے متعلق جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق نیشنل پارک وائلڈ لائف میں دو سالوں کے دوران 868 مارخور کم ہوئے ہیں۔
محکمہ وائلد لائف سروے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں مارخوروں کی تعداد 2 ہزار 868 تھی۔
سال 2020 میں مارخوروں کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار رہ گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مارخور کے غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی ہے تاہم رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کے مطابق قومی جانوروں کا غیر قانونی شکار ہورہا ہے اور کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود مارخور کی نسل ختم ہورہی ہے۔