Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کے ایم سی عمارت پر قبضہ: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے 15 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے 15 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے ختم نہ کروانے پر  ایڈمنسٹریٹرکےایم سی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں جمشید کوارٹرز کے قریب کے ایم سی بلڈنگ پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی تعمیرات ختم نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی،میونسپل کمشنر اور  ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے 15 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :