Time 29 اکتوبر ، 2022
پاکستان

غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے، بھیڑ بکریاں نہیں کہ ہر فیصلہ قبول کر لیں: عمران خان

میں صرف آپ کو بتانے کے لیے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
میں صرف آپ کو بتانے کے لیے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں: چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ کا فیصلہ قبول کر لیں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ دوسرے روز شاہدرہ سے عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں صرف آپ کو بتانے کے لیے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے جبکہ آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا پہلے شہباز گل کو اٹھایا گیا پھر 75سال کے سینیٹر کو اٹھایا کر اس پر تشدد کیا گیا، سینیٹر اعظم سواتی کو پوتے اور پوتیوں کے سامنے مارا گیا، 75 سال کے سینیٹر کو پکڑ کر ظلم کیا گیا، پوری دنیا میں اس پر تنقید ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، پہلے ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف، آصف زرداری شہباز شریف چور ہیں، پھر انہیں ہم پر مسلط کر دیا جاتا ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ کا فیصلہ قبول کر لیں۔

مزید خبریں :