Time 02 نومبر ، 2022
پاکستان

اشتعال انگیز تقریر کیس: خواجہ اظہار، فاروق ستار اور وسیم اختر بری

عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی  کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر اور خواجہ اظہار سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اس کے عدالت نے سلمان مجاہد بلوچ کو دو، رؤف صدیقی اور قمر منصور کو ایک ایک مقدمے میں بری کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانے میں 2016 میں  مقدمات درج کیے گئے، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

مزید خبریں :