دنیا
Time 03 نومبر ، 2022

روس کا یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان

یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے/ فائل فوٹو
یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے/ فائل فوٹو

روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کردیا۔

روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے  جس پر امریکا نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔

واضح رہے روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین اناج برآمدگی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے پر حملے کے بعد یہاں سے گزرنے والے سویلین جہازوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :