دنیا
Time 04 نومبر ، 2022

پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں: یو اے ای

دہشتگردی اور تشدد کیخلاف پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: متحدہ عرب امارات۔ فوٹو فائل
دہشتگردی اور تشدد کیخلاف پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: متحدہ عرب امارات۔ فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور تشدد کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے تناظر میں تشدد کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں اور عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بھی عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے جبکہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے بھی عمران خان پر حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :