Time 06 نومبر ، 2022
پاکستان

مبینہ ویڈیو معاملہ، سپریم کورٹ کی جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ کاالزام لگایا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ کاالزام لگایا تھا— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید کر دی۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ کا انتظام رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے پاس ہے، جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں صرف موجودہ اور ریٹائرڈججزقیام کرسکتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں کبھی قیام نہیں کیا، اسپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس میں رہےہیں اور بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی نے  جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ کاالزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی ہے۔

مزید خبریں :