08 نومبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کے کئی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ہے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سرائے کالا چوک بھی احتجاج کے باعث بند ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے، مال روڈ اور پشاور روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلی ہے جب کہ مری روڈ اقبال پارک کے علاوہ راولپنڈی کی تمام اندرونی شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔