کاروبار
20 فروری ، 2012

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی…ایران کی جانب سے برطانیہ اورفرانس کوتیل کی برآمدات بند کرنے کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ٹریڈ نگ کے آغاز پر ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ9 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔ نیویارک خام تیل مارچ کے سودے1 ڈالر 97 سینٹس اضافے کے ساتھ 105 ڈالر 21 سینٹ فی بیرل ، جبکہ لندن برینٹ مارچ کے سودے 1 ڈالر 57 سینٹس اضافے کے ساتھ 121 ڈالر 15 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے برطانیہ اور فرانس کو تیل کی برآمدات بند کرنے سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جب کہ یونان کے لئے یورپی یونین کے امدادی پیکیج کے بعدخام تیل کی کھپت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :