Time 10 نومبر ، 2022
کھیل

پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت

پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: جیو نیوز
پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: جیو نیوز

پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں نے  واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے کرنل عامر عبداللہ نے دونوں اسکواڈز کا استقبال کیا۔

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، جمعرات کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئرش ٹیم نے بھی  واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی۔

 دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ساتھ منیجمنٹ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 آئرش کھلاڑیوں نے پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی، دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے۔

دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے—فوٹو: جیو نیوز
دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے دو گھنٹے سے زائد واہگہ بارڈر پر گزارے—فوٹو: جیو نیوز

 قومی کرکٹرز تقریب کے دوران ترانوں کی دھنوں پر گنگاتی رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد آج ٹریننگ نہیں کی،دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 12 نومبر سے ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی۔

مزید خبریں :