10 نومبر ، 2022
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے بعد محکمہ سروسز نے سی سی پی او سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غلام محمودڈوگرکی جگہ سی سی پی او کے لیے 3 سینیئرافسران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق محکمہ سروسز نے وزیراعلیٰ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے حوالے سے تحریری احکامات مانگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہےکہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو وفاق نے معطل کردیا ہے، غلام محمود ڈوگر کو پنجاب میں ہی رکھنا ہے یا وفاق کے سپرد کردیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ غلام محمود ڈوگر کو معطلی کے بعد عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر نئے سی سی پی او کے لیے پنجاب حکومت نے راجہ رفعت،عمران احمر، اشفاق احمدکے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
خیال رہےکہ وفاق نے غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ نہ کرنے پر 6 روز سے معطل کر رکھا ہے لیکن وہ معطلی کے باوجودکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔