Time 10 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پرحملے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نےجے آئی ٹی تشکیل دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمران خان پرحملے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےجے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کےکنوینر مقرر کیےگئے ہیں۔

ان کے علاوہ  آرپی او ڈی جی خان سیدخرم علی، اے آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب احسان اللہ چوہان ، ڈی پی او وہاڑی ظفراللہ بزدار اور  ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان جےآئی ٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں۔

جےآئی ٹی وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کرےگی۔


مزید خبریں :