Time 09 نومبر ، 2022
پاکستان

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ میں عمران خان کے لیے مخصوص سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے/ فوٹو سوشل  میڈیا
پنجاب کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ میں عمران خان کے لیے مخصوص سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے/ فوٹو سوشل  میڈیا

لاہور: پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی نے عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے کیس کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر گاڑھا کریں گے جب کہ جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ میں عمران خان کے لیے مخصوص سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع راجہ بشارت نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور گلاس لازمی نصب کیا جائے گا، اسنائپرز اور دیگر سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :