پاکستان
Time 11 نومبر ، 2022

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی— فوٹو:فائل
سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی— فوٹو:فائل

کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ نے مزید 90 روزکی تاخیر سے الیکشن کرانے کی تجویزمنظور کرلی اور اس حوالے سے سندھ حکومت نے خط لکھ دیا ہے۔

سندھ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 90 روز تاخیر کی تجویز کی منظوری دی۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن مزید تین ماہ تاخیر کرانے کی تجویز کابینہ نے منظور کی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے اختیارات کے تحت منظوری دی ہے۔

مزید خبریں :