Time 12 نومبر ، 2022
پاکستان

بالکل ٹھیک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا: رانا ثنا

2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتاہے: رانا ثنا اللہ — فوٹو: ٹوئٹر
2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتاہے: رانا ثنا اللہ — فوٹو: ٹوئٹر

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹرمیں میری تصویردیکھ کر پریشان ہوئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتاہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ سے رابطہ کرکے طبیعت معلوم کی اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

مزید خبریں :