Time 13 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی کا موسم دو موسموں کا ’سوئچ اوور ٹائم‘

کراچی کا موسم بدلنے لگا ہے، موسم نہ گرم ہے اور نہ سرد، دو موسموں کا سوئچ اوور ٹائم ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت دھوپ مزہ دے رہی ہے اور یہ موسم بدلنے کا ایک اشارہ ہے، ایک اشارہ کراچی کی ایک سڑک کا درخت دے رہا ہے۔

اس کے پتے اس کے ساتھ ایک زندگی گزار کر اب رخصت لے رہے ہیں، گرمی میں ان پتوں کی وجہ سے سڑک پر سایہ رہا اور گرمی کے ستائے اس کے نیچے آرام پا کر گئے ہیں۔

اب سرد موسم میں لوگوں کو دھوپ چاہیے ہوگی اس لیے ان پتوں کا کام ختم اب یہ درخت سے جدا ہورہے ہیں۔

غور کریں تو یہ درخت سے پت جھڑ کا سلسلہ قدرت کا ایک بہترین نظام ہیں، پتوں کے آنے جانے کا سلسلہ درخت کی زندگی تک رہے گا، جسے علامہ اقبال نے جذبہ پیدائی کہا ہے۔

مزید خبریں :