کاروبار
20 فروری ، 2012

گھی،تیل فیکٹریاں تیسرے، روزبھی بند، غیر معینہ بندش پرغور

گھی،تیل فیکٹریاں تیسرے، روزبھی بند، غیر معینہ بندش پرغور

کراچی…پاکستان ویجی ٹیبل اور کوکنگ آئل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحفظ کی فراہمی کے لیے صدر ،وزیراعظم پاکستان سمیت وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے 18 ہزار ٹن کوکنگ آئل اور گھی نہیں بن سکا ہے۔اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے چیرمین عبد الوحیدکا کہنا ہے کہ ہے تحفظ کی فراہمی کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر تین دن پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا مگر تاحال کسی حکومتی اہلکار نے رابط نہیں کیا۔ تحفظ فراہم نہ کیا گیا توفیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گئی۔ان کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ آئندہ دو روز میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے یومیہ 9 ہزار ٹن گھی اور کوکنگ آئل کی پیداوار آج تیسرے روز بھی بند ہونے کے ساتھ ملک بھرکی ریٹیل اورتھوک مارکیٹوں کوسپلائی بند بھی ہے۔

مزید خبریں :