Time 15 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی: پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سید حماد محمود بن سید فضل محمود نے 1100 میں سے 1047 نمبر لے کر حاصل کی/ فائل فوٹو
پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سید حماد محمود بن سید فضل محمود نے 1100 میں سے 1047 نمبر لے کر حاصل کی/ فائل فوٹو

کراچی کے انٹر میڈیٹ بورڈ نے پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے کنٹرولر انجینئر انور علیم راجپوت خانزادہ نے نتائج کا اعلان کیا۔

کراچی: پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے  نتائج  کا اعلان

پری انجینئرنگ سال دوم میں 24 ہزار 587 طلبہ نے امتحانی فارم جمع کرائے جن میں سے 24168 نے امتحان میں حصہ لیا جب کہ 39 طلبہ غیر حاضر رہے اور 14 ہزار 134 طلبہ پاس ہوئے، یوں امسال پری انجینئرنگ سال دوم میں پاس طلبا کا تناسب 58.48 فیصد رہا ہے ۔

پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج میں پہلی پوزیشن آدم جی گورنمنٹ کالج کے طالب علم سید حماد محمود بن سید فضل محمود نے 1100 میں سے 1047 نمبر   لے کر حاصل کی۔

کراچی: پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات کے  نتائج  کا اعلان

کامرس کالج کے محمد عاقب میمن اور بحریہ کالج کی طالبہ عائشہ نجیب نے 1042 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جب کہ گورنمنٹ ڈگری سائنس کامرس کالج ملیر کینٹ کے عثمان فیضیاب خان نے 1039 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :