کاروبار
04 دسمبر ، 2012

بھارت میں معاشی سست روی، پاکستانی سیمنٹ کی مانگ38فیصد کم

بھارت میں معاشی سست روی، پاکستانی سیمنٹ کی مانگ38فیصد کم

کراچی…بھارت میں معاشی سست روی کے باعث رواں مال سال کے پہلے 5 ماہ میں پاکستانی سیمنٹ کی مانگ میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔سیمنٹ کے برآمدکنندگان کے مطابق جولائی تا نومبر 2012 بھارت کو سیمنٹ کی فروخت 1 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی۔نومبر 2012 میں صرف 25 ہزار ٹن سیمنٹ بھارت کو برآمد ہوسکا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 45 ہزار ٹن سے زائد سیمنٹ بھارت نے پاکستان سے درآمد کیا تھا۔ماہرین کے مطابق بھارتی معیشت میں سست روی کے اثرات تعمیرات کے شعبے پر بھی دیکھے جارہے ہیں جس کے باعث بھارت کی جانب سے پاکستانی سیمنٹ کی درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پاکستان کی مجموعی سیمنٹ برآمد 36 لاکھ ٹن سے زائد رکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :