کاروبار
04 دسمبر ، 2012

امریکی پیداواری شعبے کی سست روی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب

امریکی پیداواری شعبے کی سست روی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب

سنگاپور…امریکی پیداواری شعبے کی مایوس کن صورتحال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سبب بن گئی ہے۔ امریکی پیداواری شعبے میں سست روی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل کے سودے27 سینٹس کی کمی کے ساتھ 88 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ نومبر کے مہینے میں امریکی پیداواری شعبہ جولائی 2009 کے بعد نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا۔

مزید خبریں :