20 فروری ، 2012
لندن…کنزرویٹو پارٹی کو ایک سال سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ لیبر پارٹی پر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ آن سنڈے اور سنڈے مرر کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹوریز کی حمایت ایک فیصد اضافہ کے بعد 39 فیصد ہوگئی ہے جبکہ لیبر پارٹی کی حمایت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور بدستور 38 فیصدپر قائم ہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی مقبولیت میں ایک فیصد کمی ہوگئی ہے اور اب اس کی مقبولیت صرف 10 فیصد رہ گئی ہے، سروے کرنے والے ادارے کے مطابق اکتوبر 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ٹوریز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور دسمبر میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے یورپی کونسل میں ویٹو کے استعمال کے بعد اس کی مقبولیت میں 4 پوائنٹ کااضافہ ہوا ہے۔ یہ سروے 2 ہزار 14 بالغ افراد سے آن لائن انٹرویو کے ذریعے کیاگیا۔