Time 18 نومبر ، 2022
کھیل

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کا گرین سگنل مل گیا

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کووڈ ویکسی نیشن نہ لگوانے کی وجہ سے رواں برس آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی/ فائل فوٹو
سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کووڈ ویکسی نیشن نہ لگوانے کی وجہ سے رواں برس آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی/ فائل فوٹو

نواک جوکووچ  کو آسٹریلوی ویزا جاری کردیاگیا جس کے بعد  ٹینس اسٹار اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کووڈ ویکسی نیشن نہ لگوانے کی وجہ سے رواں برس آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ان کی غیر موجودگی میں اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔

آسٹریلین اوپن چیمپئن رافیل نڈال نے نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رافیل نڈال نے کہا کہ یہ ایک بہترین خبر ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں ٹینس اس وقت بہترین ہے، جب کورٹ میں بہترین کھلاڑی ہوں ۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ راجر فیڈر  اب ٹینس نہیں کھیل رہے ، میں نے انجریز کے باعث اہم ٹورنامنٹ مس کیے، نواک پچھلا آسٹریلین اوپن نہیں کھیلے اب یہ ماضی کا حصہ ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ اب نواک کھیلیں گے، وائرس اب کنٹرول ہو چکا ہے تو پھر کیوں نہ سب کھیلیں لہٰذا میں خوش ہوں۔

مزید خبریں :