دنیا
20 فروری ، 2012

بھارتی جنگی جنون ،فضائیہ کیلئے مزید71اسلحہ بردار طیارے خریدیگا

نئی دہلی… بھارت جنگی جنون برقرار رکھتے ہوئے اپنی فضائیہ کیلئے مزید71 اسلحہ بردار طیارے خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان میں 12 طیارے وزارت داخلہ کیلئے حاصل کئے جائینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارے روس سے پہلے ہی آرڈر کئے گئے 80 طیاروں کے علاوہ ہیں۔ان طیاروں کا شمار مسلح ہیلی کاپٹرز کی کیٹگری میں ہوتا ہے جس میں زبردست اور موثر فائرنگ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ جدید ترین اور زیادہ طاقتور انجن والا طیارہ ہے جو کہ اونچی بلندیوں تک پرواز کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ قبل ازیں آرڈر کئے گئے 80 طیاروں میں وزیر دفاع اے کے انٹونی نے باضابطہ طور پر ان کا پہلا دستہ فضائیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ فضائیہ کے حکام کے مطابق مزید 71 طیارے جن کا آرڈر ابھی دیا جانا ہے ان میں سے 59 فضائیہ کو فراہم کئے جائینگے جو کہ سپر اے ایم آئی اور ایم آئی 17 آئی وی کی جگہ لینگے اور چھ طیارے بی ایس ایف کو فراہم کئے جائینگے۔ دیگر چھ طیارے دیگر سینٹرل پولیس فورسز میں تقسیم کئے جائینگے۔ حکام کے مطابق شروع میں فضائیہ صرف 59 طیارے خریدنے کا منصوبہ رکھتی تھی تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کی اس تجویز میں اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید طیارے خریدنے کی درخواست کر دی۔

مزید خبریں :