20 فروری ، 2012
ریگا… سوویت یونین کی ایک سابق ریاست لٹویا میں ووٹروں نے روسی زبان کو لٹویا کی دوسری سرکاری زبان تسلیم کرنے کی تجویز رد کر دی ہے۔ پیر کو غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لٹویا میں ہونے والے ریفرنڈم میں لوگوں سے روسی زبان کو دوسری سرکاری تسلیم کرنے پر رائے مانگی گئی تھی۔ روسی نژاد باشندے لٹویا کی آبادی کا تیسرا حصہ ہیں اور انہیں شکایت ہے کہ لٹویا کا شہری بننے کے لیے لٹوین زبان پر عبور ان کے خلاف تفریق ہے۔ لٹویا کے مرکزی الیکشن کمشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرں کی دو تہائی اکثریت نے ریفرنڈم میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ لٹویا کے قوم پرست روسی نڑاد باشندوں کے حقوق کے مخالف ہیں اور ان کا موقف ہے کہ لٹویا میں روسی باشندے سٹالن دور کی باقیات ہیں اور انہیں واپس روس چلے جانا چاہیے۔