Time 19 نومبر ، 2022
کھیل

ریسلنگ فیڈریشن کا رستم پاکستان دنگل آئندہ برس کرانےکا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور:  پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے رستم پاکستان دنگل آئندہ برس کرانےکا اعلان کیا ہے۔

 ترجمان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق رستم پاکستان دنگل فروری میں کرانےکا منصوبہ بنایا ہے، فیڈریشن کے 11 یونٹس سے دو، دو پہلوانوں کے نام 23 دسمبر تک مانگے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام یونٹس ٹرائلز کے ذریعے پہلوانوں کا انتخاب کریں گے،فیڈریشن ان پہلوانوں کے درمیان ایک ماہ مقابلےکرائےگی، دو ٹاپ پہلوانوں کے درمیان رستم پاکستان کا جوڑ فروری میں پڑےگا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ رستم پاکستان کے جوڑ سمیت کئی چھوٹے بڑے جوڑ بھی ہوں گے۔

خیال رہےکہ رستم پاکستان دنگل چار برسں کے بعد منعقد ہوگا۔

مزید خبریں :