24 نومبر ، 2022
قومی ائیر لائن پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد پر457 ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی آئی اےلاہور اسٹیشن پر جعلی ملازمتیں حاصل کرنے والے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے قومی ائیر لائن کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے سلسلے میں بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔پی آئی اے کی 10سالہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔
22 اکتوبر 2022 کو درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جعلسازی ثابت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہوراسٹیشن پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کا تعلق لاہور اور گجرات سے ہے۔