20 فروری ، 2012
اقوام متحدہ… اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں افیون کی پیداوار میں60 فیصد اضافہ ہوا اور پوست کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں کی آمدنی بڑھ کر ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر ہو گئی ہے جو افغانستان کی جی ڈی پی کے 9 فیصد کے برابر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسداد منشیات و جرائم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افیون کی اسمگلنگ سے منشیات مافیا کو 2.4 ارب ڈالر آمدنی حاصل ہوئی۔ ساٹھ فیصد افغان کسان پوست کی کاشت میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال پوست کی کاشت سے گیہوں کی کاشت کی نسبت گیارہ گنا زیادہ منافع حاصل کیا گیا۔ افغانستان میں منشیات کی پیداوار سے پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔