25 نومبر ، 2022
کراچی کے علاقے جیکب لائن کے سرکاری اسکول میں اچانک بندر کے آنے سے افراتفری مچ گئی، اساتذہ اور طلبہ خوف کا شکار ہوگئے۔
کراچی جیکب لائن میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں اچانک بندر گھس آیا جس کی وجہ سے طلبہ و اساتذہ میں خوف پھیل گیا۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئے روز بندر آجاتے ہیں، یہ دو دن پہلے کی ویڈیو ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی دو بار بندر اسکول میں آچکے ہیں۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق بندر اسکول کے سامان کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں اور بچوں اور اساتذہ کو بھی تنگ کرتے ہیں۔
کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پربندرکسی کا پالتو ہوسکتا ہے جو بھاگا ہوا ہو، اس حوالے سے محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو تفصیلات حاصل کرنے کا کہا ہے۔