20 فروری ، 2012
ڈبلن… این جی ٹی… دنیا بھر میں بالوں کو ڈائی کر نا فیشن اوربڑھتی عمر کے اثرات کو چھپانے کا ایک بہترین طریقہ ہے لیکن آئر لینڈ کے ایک ہئیر ڈریسرDamien Bennett نے ایک دن میں 62افراد کے بالوں کو ڈائی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔اس کار نامے کی انجام دہی کیلئے اس ماہر ہئیر ڈریسر نے 24گھنٹوں کے دوران بغیر کسی وقفے کے62افراد کے بالوں کو مختلف رنگوں سے ڈائی کیا جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔