Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا انسانیت کی خدمت چھوڑنے کا اعلان، ستارہ امتیاز بھی واپس کر دیا

ایوارڈ یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت اب چھوڑ دی ہے، دسمبر سے ان کی تمام فلاحی سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ہیلے کالج آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح وبہبود کی سرگرمیوں کے بدلے میں ان پر مقدمات درج کرائے گئے اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

 محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے سرگرم اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتاہے، یتیم خانے کی زمین پر ایک وکیل قابض ہوگیا، جس کے خلاف کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور الٹا ان پرکیس کر دیے گئے۔

فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ  مارچ تک انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا، احتجاجاً ستارہ امتیاز بھی واپس کر رہا ہوں، اپنی فریاد چیف جسٹس پاکستان تک پہنچاؤں گا۔

دوران تقریب محمود بھٹی نے ہیلے کالج میں آرٹ اور اور اکاؤنٹنگ کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے  اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کیش پرائز بھی دیے۔

مزید خبریں :