05 دسمبر ، 2012
کراچی … ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا ہے کہ پیش امام کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتارکر لیا گیا ،ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی جس کے بعد وہ پکڑا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی کراچی ویسٹ جاویداوڈھو نے کہا کہ ملزم نے3ساتھیوں کے ہمراہ مسجدمیں گھس کرپیش امام کو قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے،گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ اسکو طالبان نے مارنے کا ٹارگٹ دیا تھا، ،لزم نے اعتراف کیا کہ ہمارے رابطے وزیرستان میں ہیں، پیش امام کو مارنے سے پہلے ریکی کی اور پھر انھیں ٹارگٹ کیا۔گرفتار ملزم نے مزید انکشافات کرتے ہو ئے بتا یا کہ مانسہرہ میں 21دن دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اورپھر کارروائیاں شروع کیں ، مجھے ماہانہ 15ہزار روپے ملتے ہیں،پیش امام کو اس لیے قتل کیا کہ وہ ہماریں خبریں لیک کیا کرتا تھا۔