پاکستان
20 فروری ، 2012

منصور اعجاز کیخلاف بنک قرضوں میں فراڈ کا الزام جھوٹا ثابت، رپورٹ

 منصور اعجاز کیخلاف بنک قرضوں میں فراڈ کا الزام جھوٹا ثابت، رپورٹ

لندن( مرتضیٰ علی شاہ)میمو گیٹ سکینڈل میں کلیدی شہادت منصور اعجاز کو بدنام کرنے کی لندن میں آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ پاکستانی میڈیا میں حکومتی حلقوں کی جانب سے پاکستان نژاد بزنس ٹائیکون کے خلاف ایک یورپی بنک سے قرض کی ادائیگی میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن دی نیوز نے متعلقہ دستاویز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جس سے پتہ چلا کہ سپریم کورٹ آف دی سٹیٹ آف نیویارک کاو?نٹی کے جج چارلس راموس کے فیصلے میں منصور اعجاز پر فراڈ کا کئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ اس میں صرف باز ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا جس کی بنیاد پر عدالت کے باہر متعلقہ بنک اور منصور اعجاز کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا اور تمام معاملات طے پا گئے۔ اس قسم کے مقدمات مغربی کارپوریٹ بزنس میں عام ہیں۔جب یہ خبر عام ہوئی کہ منصور اعجاز نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تو منصور اعجاز کے خلاف مہم دھیمی پڑ گئی تھی لیکن کمیشن کے اس فیصلے سے کہ منصور اعجاز لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے 22 فروری کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں پیپلز پارٹی اور حسین حقانی کے حامیوں نے اپنی سازشیں دوبارہ شروع کردی ہیں اور حالیہ الزام تراشی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جو ناکام ہوگئی۔

مزید خبریں :