پاکستان
Time 30 نومبر ، 2022

ملیر واقعہ: بیوی اور بچیوں کو قتل کرنیوالے ملزم کی بیان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص کے بیان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بولنے میں تکلیف کے باعث بیان موبائل پرلکھ کردیا جس میں ملزم نے بیوی اوربچیوں کو قتل کرنے سے متعلق بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کاروبار میں نقصان کےحوالے سے بھی آگاہ کیا ہے جس میں اس نے قتل سے پہلے بیوی سےجھگڑے کے بارے میں بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


مزید خبریں :