Time 02 دسمبر ، 2022
کھیل

T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہونی ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی تاہم ابھی تک ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے،جس کی وجہ سے  پاکستان بلائنڈ ٹیم اب اتوار کو بھارت روانہ نہیں ہو سکے گی۔

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے اب ہفتے اور اتوار کی چھٹی کی وجہ سے پیر کو ویزوں کے اجراء کی امید لگا لی ہے۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ویزوں کے لیے تین کلیئرنس درکار تھیں دو کلیئرنس بھارت کی جانب سے موصول ہو چکی ہیں، بھارتی سفارت خانے کو تیسری کلیئرنس ملنے پر ویزوں کو اجراء ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو ویزے ملتے ہیں تو اگلے روز بھارت جائیں گے جبکہ  پاکستان کے میچز ری شیڈولڈ کرنے کا کہا جائے گا،  ایک دو میچز تو ری شیڈولڈ ہو سکیں گے لیکن زیادہ میچز ممکن نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلا میچ 6 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی دہلی میں کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :