18 نومبر ، 2024
کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے سبب ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کر دیا گیا۔
پیر کی صبح کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جس پر اب قابو پالیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ویمنز نیشنل ون ڈے کپ کی تمام ٹیمیں اسی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ویمنز ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں دوسرے کسی ہوٹلز میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے۔
بعدازاں پی سی بی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پیر کو مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے کسی کھلاڑی کو نقصان نہیں ہوا، آتشزدگی کے موقع پر چار ٹیمیں میچز اور ایک ٹیم پریکٹس میں مصروف تھی۔
پی سی بی کا کہناہے کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ٹورنامنٹ مختصر کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں باقی راؤنڈ کے میچز نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق ابتدائی4،4 میچز کے بعد 2 ٹاپ ٹیمیں انونسیبل اور اسٹارز فائنل کھیلیں گی، فائنل کی تاریخ اور وینیو کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔