کاروبار
Time 03 دسمبر ، 2022

اسٹیٹ بینک نے ایک ارب کے ’’ڈالر بانڈز‘‘ کی ادائیگی کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک ارب کے ڈالر بانڈز کیلئے ادائیگی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی سٹی گروپ کو کی گئی ہے جو یہ رقم آگے قرض دہندگان کو دے گا، صکوک ڈالر بانڈز پر ادائیگی کی ڈیڈ لائن 5 دسمبر تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میچورٹی سے تین دن پہلے ہی ادائیگی کردی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فی الحال دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تاہم ملک کے طویل مدتی بانڈز دباؤ کا شکار ہیں اور آئندہ کی ادائگیوں سے متعلق پریشانی برقرار ہے۔

مزید خبریں :