کاروبار
06 دسمبر ، 2012

پنجاب کی تمام شوگر ملوں میں چینی کی تیاری شروع

پنجاب کی تمام شوگر ملوں میں چینی کی تیاری شروع

کراچی …پنجاب کی تقریبا تما م شوگر ملوں میں چینی کی تیاری شروع ہوچکی ہے ،سندھ میں بدین اور ٹھٹھہ میں ایک بھی ملنے گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین ریاض بٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب میں تقریباً تمام 45 ملوں میں گنے کی کرشنگ جاری ہے اور کاشت کار سے گنا 170 روپے فی من کے حساب سے خریدا جارہا ہے۔دوسری جانب سندھ میں30 سے زائد شوگر ملیں ہیں جن میں سے اب تک 20 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع کردی ہے۔اس کے علاوہ سرحد کی بھی تمام شوگر ملوں نے چینی کی تیاری شروع کردی ہے۔کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سیزن شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی خریداری دیر میں شروع ہونے سے کاشت کاروں کو گندم کی بیجائی میں تاخیر برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :