کراچی: سوات کا رہائشی نوجوان ہیروئن قطر لے جاتے ہوئے گرفتار

فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے لیے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی—فوٹو: جیو نیوز
فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے لیے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی—فوٹو: جیو نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف  ترجمان کے مطابق فلائٹ نمبر G9549 سے قطر جانے کے لیے کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو 68 گرام آئس ہیروئین برآمد کی گئی۔

فوٹو:جیو نیوز
فوٹو:جیو نیوز

ملزم نے آئس ہیروئن کو جیم کی بوتل میں مہارت سے چھپایا ہوا تھا۔

دالبندین: کھجور کے پودوں میں چھپی منشیات پکڑی گئی

اے این ایف کی ایک اور ٹیم نے دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 260 کلو گرام افیون اور 5 کلو ہیروئن برآمد کی ہے، ضبط کی گئی منشیات کھجور کے پودوں کے نیچے چھپائی گئی تھی۔

ضبط کی گئی منشیات کو کھجور کے پودوں کے نیچے چھپایا گیا تھا—فوٹو:جیو نیوز
ضبط کی گئی منشیات کو کھجور کے پودوں کے نیچے چھپایا گیا تھا—فوٹو:جیو نیوز

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :