پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

کراچی میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں چچا گرفتار

گزشتہ روز لائنز ایریا میں کم عمر بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی— فوٹو:فائل
گزشتہ روز لائنز ایریا میں کم عمر بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کم عمر بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز لائنز ایریا میں کم عمر بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔

بچی کے والد کے مطابق ملازمت سے واپس آیا تو چھوٹے بھائی نے بتایا بیٹی نے خودکشی کی ہے، اس کا بھائی نشے کا عادی ہے، اس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خود کو بچانے کیلئے خودکشی کا ڈراما رچایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیاتھا اور اب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مجیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :