07 دسمبر ، 2012
کراچی…سی این جی کی آنکھ مچولی جاری کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر گیس کی سرکاری بندش کرنے کے اعلان کردیا گیا۔گیس اسٹیشنز آج رات سے 24 گھنٹے کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔سوئی سدرن کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹینشنز کو آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے گیس بند کردی جائے گی۔سوئی سدرن رواں ہفتے سندھ بھر میں مجموعی طور پر 3 روز کے لیے گیس بند کا اعلان کرچکی ہے۔سی این جی کی کم قیمتوں کے خلاف نہ صرف کراچی بلکہ گیس اسٹیشنز مالکان نے ملک بھر میں بیشتر اسٹیشنز بند کر رکھے ہیں۔ جس کے بعد سے عوام کو سی این جی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔