07 دسمبر ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ق کے رہنماوٴں چودھری شفاعت حسین ، میاں عمران مسعود اور رحمان نصیر چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ،قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنماوٴں نے گجرات این اے 107 کے ضمنی انتخاب میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے الزامات لگائے، ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں جس کے خلاف الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت کی جائے گی ،انہوں نے بعض بیلٹ پیپر بھی دکھائے جن کے کاوٴنٹر فائل بالکل کورے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ بیلٹ پیپران کے مخالف امیدوار نے استعمال کیے۔