07 دسمبر ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ نامعلوم افراد نے جان محمد روڈ پر ایک کباڑی کی دکان کے باہر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے نتیجے میں دکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کی زد میں آکر دکاندار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے کے بعد پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، اور دھماکہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔