Time 14 دسمبر ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم اور آصف زرادری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم اور آصف زرداری سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی: ذرائع— فوٹو: فائل
ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم اور آصف زرداری سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی: ذرائع— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرادری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری سے اسلام آباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے  وزیراعظم اور آصف زرداری سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے کی شکایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ ایم کیو ایم سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

گورنر نے بھی وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم نے معاہدے پرعملدرآمد نہ ہونے کاپیغام پہنچانے کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے آصف زرادری سے الگ ملاقات میں بھی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جس پر سابق صدر نے ایم کیو ایم کے تحفظات پروزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں :