Time 15 دسمبر ، 2022
پاکستان

خط میں غلطی پر شاہ محمود نے اسپیکرکو نیا خط لکھ دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما شاہ محمود قریشی کے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں استعفوں کی تاریخ غلط لکھ دی گئی جس کی نشاندہی پر انہوں نے نیا خط لکھ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں پر اسپیکر کو خط لکھا گیا ہے جس میں  استعفوں کی تصدیق کے لیے راجہ پرویز اشرف سے وقت مانگا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اسپیکرکو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں، اسپیکر ہمیں بلائیں اور ہم ان کے سامنے پیش ہوسکیں اور اجتماعی طور پر پیش ہوکر فیصلےکی تجدیدکرسکیں۔

خیال رہےکہ 11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا تاہم آج لکھے گئے خط میں ایک سال قبل 2021 کی تاریخ درج کر دی گئی۔

خط میں غلطی کی نشاندہی ہونے پر شاہ محمود قریشی نے دوبارہ خط لکھا،اسپیکر کو تحریک انصاف کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ خط بھجوایا گیا ہے۔


مزید خبریں :