20 فروری ، 2012
لندن …سمندر کی گہرائی میں اگر انسان کا خون خوار مچھلیوں سے سامنا ہوجائے تو اس کا بچ کر نکل آنا مشکل ہی ہوجاتا ہے لیکن دوسری جانب زیرِآب ایسی مچھلیاں بھی پائی جاتی ہیں جو اپنے اپنے انداز میں انسان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کر تیں۔ اس تصویر میں بھی نظر آنے والی ننھی مچھلیاں سمندر کی گہرائی میں مو جود ایک غوطہ خور کے ساتھ کچھ بے ضرر شرارت کر نے میں مصروف ہیں۔جیسے ہی یہ غوطہ خور اپنے آکسیجن ماسک کو منہ سے ہٹاتا ہے تو یہ اس کے دانتوں کے ساتھ اس طرح تیراکی کر تی ہیں کہ جیسے اس کے دانت برش کر رہی ہوں۔