08 دسمبر ، 2012
کراچی…پولیس نے نارتھ کراچی کے علاقے سے تحریک طالبان کراچی کے نائب امیر کے بیٹے کو گرفتار کرکے دستی بم سمیت اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق علاقے کے تاجروں اور دکانداروں کی بھتے کی شکایت پر چھاپہ مارکر ملزم عظمت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عظمت اللہ تحریک طالبان کراچی کے نائب امیر محمد یعقوب کا بیٹا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا ہے،ملزم نے قلندریہ چوک پر کریکر حملے میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔